How to use Foaming Maswak while Fasting?
حالت روزہ میں جھاگ والی مسواک کرنا کیسا؟
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا روزہ میں جھاگ والی مسواک کر سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب
روزہ کی حالت میں ہر قسم کی مسواک کر سکتے ہیں، اس کے کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ جس طرح عام دنوں میں مسواک کرنا سنت ہے۔ اسی طرح روزہ کی حالت میں بھی سنت ہے، البتہ یہ بات ا یاد رہے کہ اگر روزہ دار ہونا یاد ہو اور چبانے سے ریشے ٹوٹتے ہوں یا ذائقہ محسوس ہو، تو چبانے سے بچنا چاہئے
فتاوی عالمگیری میں ہے
ولا بأس بالسواك الرطب واليابس في الغداة والعشى
یعنی روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں خواہ مسواک خشک ہو یا تر اور خواہ صبح کی جائے یا شام کو ۔ (فتاوی هندیه کتاب الصوم الباب الثالث، جلد 1، صفحه 199، مطبوعہ بیروت)
0 Comments